Miracle of Holy Prophets

حضورﷺ ک مشہور معجزات میں سے معجزہ شمس بھی ہے یعنی آفتاب کا غروب ہوکر پھر نکل آنا ۔اسما ء بنت رعمیسؓ سے مروی ہے کہ حضورﷺ خیبر کے مقام صہبا میں تھے اور حضرت علی کرم اﷲوجہہ کی گود میں تھا اور ہنوز حضرت علیؓ نے عصر کی نماز نہیں پڑھی تھی کہ اسی حالت میں وحی کا نزول شروع ہو گیا۔یہا ں تک کہ آفتاب غروب ہو گیا۔حضورﷺ نے پوچھا کہ تم نے عصر کی نماز پڑھی ،عرض کیا نہیں۔حضورﷺ اس وقت دست بدعا ہوئے اور عرض کیا کہ اے اﷲ علی تیرے رسول کی اطاعت میں تھا،آفتاب کو واپس بھیج دے تا کہ نماز عصر اپنے وقت پر ادا کر سکے۔اسما ء بنت عمیسؓ کہتی ہیںآفتاب غروب کے بعد لوٹ آیا اور اس کی شعا عیں زمین اور پہاڑوں پر پڑیں ،امام طحاوی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ابن جوزی اور ابن تمیمہ نے اس حدیث کو موضوع اور بے اصل بتلایا ہے اور شیخ جلال الدین سیوطی نے اس حدیث کے بارے میں ایک مستقل رسالہ لکھا اور اس کا نام کشف اللبس عن حدیث ردشمس رکھا۔ جس میں اس حدیث کے طرق اور اسانید پر کلام فرمایا اور اس حدیث کا صحیح ہونا ثابت کیا اور علامہ زرقانی نے بھی شرح مواہب میں اس حدیث کا صحیح اور مستند ثابت کیا۔

sunni

1 Comment

  1. Mashallah, Thanks for sharing. Keep Posting Good Information

Leave a Reply

Required fields are marked*